the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




شام میں مارچ 2011ء سے صدر بشارالاسد کے خلاف جاری عوامی مزاحمتی تحریک اور اس کے نتیجے میں خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے سال کے اختتام پر بدھ کو شام میں جاری خانہ جنگی میں ہلاکتوں کے نئے اعداد وشمار جاری کیے ہیں اور بتایا ہے کہ تنازعے کے آغاز کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 130433 ہو گئی ہے اور ان میں 46266 عام شہری ہیں۔

باغی جنگجوؤں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی میں مرنے والے عام شہریوں میں سات ہزار سے زیادہ بچے اور 4600 سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے مارے گئے حکومت نواز جنگجوؤں اور فوجیوں کی تعداد 52290 ہوچکی ہے۔ ان میں 32 ہزار سے زیادہ ریگولر فوجی اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے 262 جنگجو شامل ہیں۔

شامی آبزرویٹری نے ملک میں موجود اپنے نیٹ ورکس کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرکاری فوج کے



ساتھ لڑائی میں 29083 باغی جنگجو مارے گئے ہیں۔ ان میں ریاست اسلامی عراق وشام جیسے جہادی گروپوں سے تعلق رکھنے والے 6913 جنگجو بھی شامل ہیں۔ آبزرویٹری کو خانہ جنگی میں مارے گئے 2794 افراد کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی اور ان کا شمار کسی فریق میں نہیں کیا گیا ہے۔

شام میں خونریز تنازعے کا آغاز مارچ 2011ء میں صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں سے ہوا تھا لیکن اسد حکومت کی جانب سے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے مہابا استعمال کے بعد عوامی مزاحمتی تحریک تشدد کا رخ اختیار کر گئی تھی اور اس نے مکمل خانہ جنگی کی شکل اختیار کر لی تھی۔

اب حکومتی فوج اور باغی جنگجو دونوں ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن شامی حکومت اور باغیوں کے عہدے داروں کے بہ قول دونوں میں سے کوئی بھی جنگ جیتنے کی پوزیشن میں نہیں۔انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیمیں دونوں فریقوں پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عاید کر رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.